سویڈن کے پاکستان میں تعینات سفیر کا وفد کے ہمراہ سیف سٹی اسلام آباد کا دورہ

219
سویڈن کے پاکستان میں تعینات سفیر کا وفد کے ہمراہ سیف سٹی اسلام آباد کا دورہ

اسلام آباد۔18اپریل (اے پی پی):سویڈن کے پاکستان میں تعینات سفیر نے ایک وفد کے ہمراہ سیف سٹی اسلام آباد کا دورہ کیا۔اس موقع پر وفد نے آئی جی اسلام آباد سے ملاقات کی اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔

وفد کوکمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر، سیف سٹی اسلام آباد کے سنٹرلائزڈ سسٹم ، جدید ٹیکنالوجی کے حامل کیمروں اور مانیٹرنگ ہال کا وزٹ کرایا گیا اوراس کے طریقے کار اور افادیت کے بارے میں آگاہ کیا۔تفصیلات کے مطابق سویڈن کے پاکستان میں تعینات سفیرہنرک پرسن نے وفد کے ہمراہ سیف سٹی اسلام آباد کا دورہ کیا۔وفد نے انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خاں سے ملاقات کی اورمختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر سی پی او سیف سٹی اور ایس ایس پی سیف سٹی آپریشنز بھی موجود تھے۔ وفد کو سیف سٹی کے مختلف سیکشنز ، آپریشنزاےنڈ مانےٹرنگ سےنٹر،ایمرجنسی کنٹرول سےنٹر،ڈسپیچ کنٹرول سے،ای چالان سسٹم اور ” پکار- 15 ” ہیلپ لائن کے بارے میں بریف کرتے ہوئے بتایا کہ سیف سٹی کی کوریج کو شہر کے مختلف علاقوں تک بڑھا دیا گیا ہے، جب کہ مختلف پرائیویٹ بلڈنگز ، ٹال پلازوں اور میٹروبس کو بھی سیف سٹی کے ساتھ لنک کر دیا گیا ہے ، مزید اپ گریڈ یشن پر کام جاری ہے۔

اسلام آباد کیپٹل پولیس کی مختلف ایمرجنسی سروسز کو بھی سیف سٹی میں ایک چھت تلے اکٹھا کیا گیا ہے تاکہ شہریوں کو ہر طرح کی سہولیات بروقت پہنچائی جا سکیں ۔آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ اسلام آباد کیپٹل پولیس شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے جدید ٹیکنالوجی استعمال کر رہی ہے۔