سیالکوٹ۔24اکتوبر (اے پی پی):سینئر نائب صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز (ایس سی سی آئی)وہب جہانگیر کی قیادت میں چیمبر کے ایک وفد نے سٹیٹ بینک کی چیف مینیجر فوزیہ اسلم اور ان کی ٹیم کے ساتھ ملاقات کی۔
تفصیلات کے مطابق ملاقات کا اہتمام چیف مینیجر سٹیٹ بنک کی دعوت پر کیا گیا تھاجس میں برآمدی شعبوں کی سہولت سے متعلق مختلف مسائل بارے تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقعے پر ایس بی پی کے سینئر نائب صدر اور
چیف مینیجر (دونوں )نے سیالکوٹ چیمبر کے ممبران کے بہترین مفاد میں مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ ملاقات میں مختلف ایس ایم ای فنانسنگ آپشنز کے حوالے سے ممبران کی آگاہی کے لیے ایک مشترکہ کوشش کا بھی تصور اور اس پر اتفاق بھی کیا گیا۔