اسلام آباد۔14ستمبر (اے پی پی):پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لئے انسانی امداد کے سلسلے میں امریکہ سے آنے والی ایک اور پروازکراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بدھ کو اترگئی۔
دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق امریکہ سے مجموعی طور پر 12 پروازیں سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سامان لے کر پاکستان پہنچی ہیں۔ ترجمان نے امریکہ کی طرف سے انسانی امداد کا گرمجوشی سے خیرمقدم کرتے ہوئے امریکہ سے اظہار تشکر کیا ہے۔