سینیٹ الیکشن میں مسلم لیگ(ن) کو دیوار سے لگانے کی سازش کا میاب ہوگی اور نہ نواز شریف کی سیاسی حقیقت کو ختم کیا جاسکتا ہے ، بھارت کی سرجیکل سٹرائیک کی دھمکیوں کا پاکستان منہ توڑ جواب دے گا، ملک کا دفاع ناقابل تسخیراور مضبوط ہاتھوں میں ہے،وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کا جلسہ عام سے خطاب

72
ہائر ایجوکیشن کا ترقیاتی بجٹ 91ارب سے بڑھا کر 110 ارب کر دیا ۔ رانا تنویر حسین

شیخوپورہ۔25 فروری(اے پی پی ) وفاقی وزیر دفاعی پیداوار اینڈ سائنس ٹیکنالوجی رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ نوا زشریف اور بھی مضبوط ہو رہا ہے نوازشریف کا احتساب نہیں بلکہ اس سے انتقام لیا جارہا ہے سینیٹ الیکشن میں مسلم لیگ(ن) کو دیوار سے لگانے کی سازش کا میاب ہوگی اور نہ نواز شریف کی سےاسی حقیقت اور حیثیت کو ختم کیا جاسکتا ہے ۔سیاست مین ایک شخص کو تارگٹ کرنا سےاسی ٹارگٹ کلنگ کے مترادف ہے بھارت سرجیکل سٹرائیک کی دھمکیاں دے رہا ہے جس کا پاکستان منہ توڑ جواب دے گا پا کستان کا دفاع ناقابل تسخیراور مضبوط و محفوظ ہاتھوں میں ہے اس وقت ملک اندرونی و بیرونی سازششوں کا شکار ہے ان حالات میں قوم کو نواز شریف کے ساتھ کھڑا ہو نا ہو گا ۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے این اے 132کے نواحی علاقہ قلعہ غوث میں سوئی گیس منصوبے کے افتتاح اور نوازشریف سے اظہار یکجہتی جلسے سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا۔