راولپنڈی ۔25فروری (اے پی پی):راولپنڈی پولیس نے شہر بھر میں منشیات فروشی اور غیر قانونی اسلحہ کے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے 09 ملزمان گرفتار کر کے بھاری مقدار میں چرس اور اسلحہ برآمد کر لیا ہے ۔پولیس ترجمان کے مطابق پیرودہائی پولیس نے ملزم عادل سے 4 کلو 800 گرام چرس برآمد کی، ٹیکسلا پولیس نے ملزم ذوالقرنین سے 1 کلو 650 گرام چرس، ملزم باسط سے 1 کلو 100 گرام چرس برآمد کی۔
رتہ امرال پولیس نے ملزم عثمان سے 520 گرام چرس برآمد کی۔ بنی پولیس نے ملزم توقیر سے 01 پستول 30 بور معہ ایمونیشن، واہ کینٹ پولیس نے ملزم شمشیرعلی سے 01 پستول 30 بور معہ ایمونیشن، صدر واہ پولیس نے ملزم سیف سے 01 پستول 30 بور معہ ایمونیشن، گوجر خان پولیس نے ملزم حارث سے 01 پستول 30 بور معہ ایمونیشن، ملزم احمد سے 01 پستول 30 بور معہ ایمونیشن برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=566160