- Advertisement -
اسلام آباد۔7فروری (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے دیامر میں بس حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔
ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق صدر مملکت نے حادثے میں ناگہانی اموات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے ورثاء سے دلی تعزیت کی ہے۔ انہوں نے جاں بحق افراد کیلئے بلندی درجات اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=350294
- Advertisement -