وفاقی وزیرخزانہ سینیٹر اسحاق ڈار سے عالمی بینک کے ریجنل ڈائریکٹر کی ملاقات، مشکل معاشی صورتحال سے نمٹنے کیلئے حکومتی کوششوں کی تعریف، معاشی استحکام کیلئے بینک کے مکمل تعاون کا یقین دلایا

وفاقی وزیرخزانہ سینیٹر اسحاق ڈار سے عالمی بینک کے ریجنل ڈائریکٹر کی ملاقات، مشکل معاشی صورتحال سے نمٹنے کیلئے حکومتی کوششوں کی تعریف، معاشی استحکام کیلئے بینک کے مکمل تعاون کا یقین دلایا

اسلام آباد۔7فروری (اے پی پی):عالمی بینک نے مشکل معاشی صورتحال سے نمٹنے کیلئے حکومت کی کوششوں کو سراہتے ہوئے معاشی استحکام کیلئے بینک کے مکمل تعاون کا یقین دلایا ہے۔ یہ بات عالمی بینک کے علاقائی ڈائریکٹر برائے منصفانہ نمو، مالیات وبنیادی ڈھانچہ میتھیوورغیس نے منگل کویہاں وفاقی وزیرخزانہ ومحصولات سینیٹرمحمداسحاق ڈارسے ملاقات میں کہی ۔

ملاقات میں میکرواکنامک فریم ورک اورمستقبل کے ترقیاتی روڈ میپ پرگفتگو ہوئی۔عالمی بینک کے علاقائی ڈائریکٹر نے مشکل معاشی صورتحال سے نمٹنے کیلئے حکومت کی کوششوں کوسراہااورمعاشی استحکام کیلئے عالمی بینک کے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔وزیرخزانہ نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی اورتعمیرنومیں عالمی بینک کی کوششوں کی تعریف کی۔ وزیرخزانہ نے عالمی بینک کے تعاون سے پاکستان میں ترقیاتی منصوبوں میں مکمل تعاون کی پیشکش کی۔