صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کاسابق وزیر خارجہ گوہر ایوب خان کے انتقال پر افسوس کا اظہار

121
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی

اسلام آباد۔17نومبر (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سابق سپیکر قومی اسمبلی اور وزیر خارجہ گوہر ایوب خان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق اپنے تعزیتی پیغام میں صدر مملکت نے گوہر ایوب خان کے لواحقین سے اظہار تعزیت کی اور گہرے دُکھ کا اظہار کیا۔

صدر مملکت نے سیاست کے میدان میں ملک کیلئے مرحوم کی خدمات کو سراہا۔صدر مملکت نے مرحوم کیلئے دعائے مغفرت جبکہ اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ۔