طاہر محمود اشرفی کا امام مسجد مفتی اکرام اور ان کے صاحبزادے اور شاگرد کے قتل پر اظہار مذمت

59
حافظ طاہر محمود اشرفی کا سیلاب زدگان کی امداد پر سعودی سفیر سے اظہار تشکر

اسلام آباد۔28فروری (اے پی پی):وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی و مشرق وسطیٰ اور پاکستان علماءکونسل کے چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے اسلام آباد میں شہید ہونے والے امام مسجد مفتی اکرام اور ان کے صاحبزادے حبیب اور شاگرد سمیع اﷲ پر قاتلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملزمان کو گرفتار کرنے کے لئے پولیس اور سلامتی کے ادارے ہر ممکن کوشش کریں۔

اتوار کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بے گناہ افراد کا قتل تشویشناک اور قابل مذمت ہے۔ وزیراعظم نے قاتلوں کی فوری گرفتاری کیلئے احکامات جاری کر دیئے ہیں، انشاءاللہ ملزمان کیفر کردار کو پہنچیں گے۔