عالمی برادری ترقی پذیر ممالک کی مدد اور اقتصادی بحالی کے لیے ہنگامی اقدامات کرے،اقوام متحدہ

62

اقوام متحدہ ۔5اکتوبر (اے پی پی):اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریش نے کہا ہے کہ عالمی برادری ترقی پذیر ممالک کی مدد اور بین الاقوامی اقتصادی بحالی کی رفتار میں تیزی کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرے۔

چینی خبررساں ادارے کے مطابق ان خیالات کا اظہار انھوں نے اقوام متحدہ کی تجارت اور ترقی کے حوالے سے کانفرنس کے 15 ویں سیشن سے خطاب کے دوران کیا۔

انھوں نے کہا کہ دنیا میں جزائر پر مشتمل دوسرے کئی ملکوں کی طرح باربا ڈوس کو بھی متعدد چیلنجوں کا سامنا ہے،اس فورم کے توسط سے ہمیں اس طرح کے ملکوں کی مستحکم اور پائیدار اقتصادی بحالی کے لیے اقدامات اٹھانے چاہئیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عالمی برادری گرین اکانومی کے حوالے سے کم از کم 100 ارب ڈالر کی وہ رقم جس کا اس نے وعدہ کررکھا ہے ، اداکرے تاکہ ترقی پذیر ممالک کی مشکلات کے حل کے لیے استعمال کیا جاسکے۔