اسلام آباد۔29جولائی (اے پی پی):ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان (ٹی ڈی اے پی)نے کہا ہے کہ امریکا میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی تجارتی نمائش ’’ٹیک کرنچ ڈسرپٹ‘‘ میں شرکت کے لئے 12اگست تک درخواستیں جمع کروائی جاسکتیں ہیں ۔
ٹی ڈی اے پی کے مطابق 3روزہ نمائش امریکا کے شہرسین فرانسیسکو میں 28 تا 30اکتوبر تک جاری رہے گی جس میں انفارمیشن ٹیکنالوجی اور آٹی سروسز سے وابستہ افراد و ادارے اپنی مصنوعات عالمی خریداروں کے سامنے پیش کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے کاروباری معاملات طے کرسکیں گے ۔
نمائش کے حوالے سے مزید تفصیلات اتھارٹی کی ویب سائٹ سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔