قاہرہ۔21اکتوبر (اے پی پی):فلسطین نے غزہ میں اسرائیلی جارحیت میں شدت پر عرب لیگ کونسل کے مستقل نمائندوں کا ہنگامی اجلاس بلانے کی درخواست کی ہے۔ شنہوا کے مطابق عرب لیگ میں فلسطین کے مستقل نمائندہ موہناد اے اے الکلوک نے اپنے بیان کہا ہے کہ یہ درخواست نہتے فلسطینی عوام کے خلاف بڑھتے ہوئے اسرائیلی جرائم کی روشنی میں کی گئی ہے۔
انہوں نے غزہ میں اسرائیلی فوج کی خوفناک کارروائیوں ،خاص طور پر شمالی غزہ میں جبری نقل مکانی، تباہی اور فاقہ کشی کو اجاگر کرتے ہوئے عرب لیگ اور اس کے رکن ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ ان غیر معمولی جرائم کے حوالے سے اپنی ذمہ داری ادا کریں جومجموعی طور پر عرب ریاستوں کی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں۔
اسرائیلی فوج کی غزہ میں فلسطینی پناہ گزینوں کے سب سے بڑے جبالیہ کیمپ میں کارروائیاں مسلسل 16ویں روز بھی جاری ہیں۔