فلسطینیوں کے حقوق کی مسلسل خلاف ورزیوں سے اسرائیل فلسطین کے دو ریاستی حل کو خطرہ لاحق ہے، اقوام متحدہ

100

اقوام متحدہ ۔30نومبر (اے پی پی):اقوام متحدہ کےسیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نےکہا ہے کہ فلسطینیوں کے حقوق کی مسلسل خلاف ورزیوں سے اسرائیل فلسطین تنازع کے دو ریاستی حل کو خطرہ لاحق ہے۔

اقوام متحدہ کے سربراہ نے فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ مقبوضہ فلسطینی علاقے بشمول مشرقی یروشلم کی صورت حال بین الاقوامی امن اور سلامتی کے لیے ایک اہم چیلنج بنی ہوئی ہے۔

انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ امن اور سلامتی کے ساتھ ساتھ رہنے والی دو ریاستوں کا مجموعی ہدف باقی ہے۔ اس میں دونوں ممالک کی جائز قومی امنگوں کو پورا کرنا، 1967 کے خطوط پر مبنی سرحدوں کے ساتھ اور یروشلم کو دونوں ریاستوں کے دارالحکومت کے طور پر پورا کرنا شامل ہے۔

انہوں نے فریقین پر زور دیا کہ وہ ایسے اقدامات سے گریز کریں جن سے پرامن حل کے امکانات کو نقصان پہنچے۔