فیصل آباد ایئرپورٹ پردبئی جانیوالے مسافر سے آئس برآمد

150

فیصل آباد ۔ 29 جنوری (اے پی پی):ایئر پورٹ سکیورٹی فورس نے فیصل آباد ایئرپورٹ پربروقت کارروائی کرکے دبئی جانیوالے مسافر سے ڈیڑھ کلو گرام آئس برآمدکرکے اسے گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ایئرپورٹ سیکورٹی فورس نے فیصل آباد ائیر پورٹ پردبئی جانے والے مسافر محمد ندیم احمد سے دوران تلاشی ڈیڑھ کلو گرام آئس برآمد کی جوملزم نے انتہائی مہارت کے ساتھ بیگ کی تہہ میں چھپا رکھی تھی۔

اے ایس ایف کے عملے نے سامان کے مشکوک ہونے پر دستی تلاشی کے دوران منشیات برآمد کر کے سمگلنگ کی کوششں ناکام بنا دی۔ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد برآمد شدہ منشیات سمیت مزید قانونی کارروائی کیلئے اے این ایف حکام کے حوالے کر دیا گیاہے۔