بیجنگ۔29ستمبر (اے پی پی):عوامی جمہوریہ چین کے قومی تمغے اور ریاستی اعزازی ٹائٹل ایوارڈ کی تقریب بیجنگ کے گریٹ ہال آف دی پیپلز میں منعقد ہوئی۔چینی میڈ یا کے مطا بق سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے جنرل سیکرٹری، عوامی جمہوریہ چین کے صدر اور سینٹرل ملٹری کمیشن کے چیئرمین شی جن پنگ نے قومی تمغے اور قومی اعزازی اعزازات دینے کی تقریب میں شرکت کی اور خطاب بھی کیا۔
اس موقع پر شی جن پنگ نے اس بات پر زور دیا کہ ہم ایک مضبوط ملک کی تعمیر اور چینی طرز کی جدیدیت کے ساتھ قومی احیاء کے عظیم مقصد کو جامع طور پر فروغ دینے کے لئے اہم دور میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا سمیت ملک کے تمام قومیتوں کے لوگوں کو اس قومی تمغے اور اعزازی ٹائٹل حاصل کرنے والوں کو مثال کے طور پر لینا چاہئے، اتحاد کے ساتھ آگے بڑھنا چاہئے اور ملک کو مضبوط بنانے کے عظیم نصب العین میں حصہ لینا چاہئے۔