قومی صحت کارڈ کے آغاز کے پہلے 2 ہفتوں میں لاہور ڈویژن کے 5,229 مریضوں کا مفت علاج ہوا،ڈاکٹر نوشین حامد

72

اسلام آباد۔17جنوری (اے پی پی):پارلیمانی سیکرٹری برائے قومی صحت ڈاکٹر نوشین حامد نے کہا ہے کہ قومی صحت کارڈ کے آغاز کے پہلے 2 ہفتوں میں لاہور ڈویژن کے 5,229 مریضوں کا مفت علاج ہوا۔

پیر کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ 30 ملین خاندان اور 11.5 کروڑ لوگ اس کارڈ سے مستفید ہوں گے۔ وزیر اعظم عمران خان کا قوم سے کیا ایک اور وعدہ پورا۔