لاہور ہائیکورٹ نے سلمان اکرم راجہ کی خود کو آزاد امیدوار قرار دینے کیخلاف درخواست پر الیکشن کمیشن سے جواب طلب

162
Lahore High Court
Lahore High Court

لاہور۔24جنوری (اے پی پی):لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے معروف قانون دان سلمان اکرم راجہ کی خود کو آزاد امیدوار قرار دینے کے خلاف درخواست پر الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جمعرات کو جواب طلب کرلیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے درخواست پر بدھ کو سماعت کی۔درخواست میں الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔عدالت کو بتایا گیا ہے کہ درخواست گزار این اے 128 سے پی ٹی آئی سے حمایت یافتہ امیدوار ہے،عدالت الیکشن کمیشن کی جانب سے آزاد امیدوار ڈکلیئر کرنے کا اقدام کالعدم قرار دے اور بیلٹ پیپر پر پی ٹی آئی کا امیدوار درج کرنے کا حکم دے۔

عدالت نے دلائل سننے کے بعد الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جمعرات کو جواب طلب کرلیا۔