لاہور۔6مارچ (اے پی پی):لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس چوہدری عبد العزیز نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا۔ انہوں نے اپنا استعفی صدر پاکستان کو ارسال کردیا ہے۔
جسٹس چوہدری عبد العزیز نے اپنے استعفی میں لکھا کہ دو ہزار سولہ میں لاہور ہائیکورٹ کے جج کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں اور تب سے فرائض انجام دے رہے ہیں۔
اس دوران انہوں نے تقریبا چالیس ہزار کیسز کے فیصلے کیئے۔جسٹس چوہدری عبد العزیز نے کہا کہ آئین پاکستان کے آرٹیکل دو سو چھ کے تحت اپنے عہدے سے مستعفی ہو رہے ہیں اور ذاتی وجوہات کی بنا ء پر مزید فرائض سرانجام نہیں دے سکتے۔