23.2 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومعلاقائی خبریںلاہور،پرائس مجسٹریٹس نے اکتوبر کے دوران گراں فروشی پر107 مقدمات درج، 83...

لاہور،پرائس مجسٹریٹس نے اکتوبر کے دوران گراں فروشی پر107 مقدمات درج، 83 گرفتاریاں، ڈیڑھ کروڑ روپے کے جرمانے عائدکیے

- Advertisement -

لاہور۔23اکتوبر (اے پی پی):ضلعی انتظامیہ لاہور نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی اکتوبر کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی۔ترجمان کے مطابق پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نےاکتوبر کے دوران 10635 مقامات کی چیکنگ کی ،2488 مقامات پر گراں فروشی پائی گئی جبکہ 1216 سٹورز، دکانوں و سبزی و فروٹ سٹالز پر ریٹ لسٹ نمایاں جگہ آویزاں نہ پائی گئی،خلاف ورزی پر 107 مقدمات کا اندراج، 83 گرفتاریاں اور 09 دکانوں کو سیل کیا گیا اور 2802 افراد کو گراں فروشی پر 01 کروڑ 54 لاکھ 08 ہزار 500 روپے کے جرمانے عائد کئے گئے۔ڈی سی لاہور سید موسٰی رضا نے کہا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے سرکل اور نمبرز جاری کر دیے گئے ہیں،دورانِ انسپیکشن مجسٹریٹ کارڈز ساتھ رکھیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ شہری شکایت کی صورت میں ڈی سی آفس کے کنٹرول روم نمبر 0002345_0307 یا انباکس میں اطلاع دیں۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=515900

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں