قاہرہ۔23اکتوبر (اے پی پی):عرب لیگ کونسل نے شمالی غزہ میں اسرائیلی فوجی کارروائیوں میں تیزی اور امریکا کی طرف سے اسرائیل کی مسلسل حمایت کی مذمت کی کرتے ہوئے کہا ہے کہ آزاد اور خودمختار فلسطینی ریاست کے قیام تک خطے میں امن قائم کرنا ممکن نہیں۔ قاہرہ میں عرب لیگ کونسل کے غیر معمولی اجلاس کے بعد جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ لاکھوں فلسطینیوں، خاص طور پر …
عرب لیگ کونسل کی شمالی غزہ میں اسرائیلی فوجی کارروائیوں میں تیزی اور امریکا کی طرف سے اسرائیل کی مسلسل حمایت کی مذمت

مزید خبریں
قاہرہ۔23اکتوبر (اے پی پی):عرب لیگ کونسل نے شمالی غزہ میں اسرائیلی فوجی کارروائیوں میں تیزی اور امریکا کی طرف سے اسرائیل کی مسلسل حمایت کی مذمت کی کرتے ہوئے کہا ہے کہ آزاد اور خودمختار فلسطینی ریاست کے قیام تک خطے میں امن قائم کرنا ممکن نہیں۔ قاہرہ میں عرب لیگ کونسل کے غیر معمولی اجلاس کے بعد جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ لاکھوں فلسطینیوں، خاص طور پر شمالی غزہ کی پٹی سے فلسطینیوں کو زبردستی بے گھر کرنے کا اسرائیل کا منصوبہ مزید انسانی مصائب اور عرب قومی سلامتی کے خلاف جارحیت کا باعث بنے گا۔
بیان میں غزہ خاص طور پر پٹی کے شمالی حصے میں اسرائیل کی بڑھتی ہوئی بربریت کی مذمت کی گئی ہے جہاں اسرائیلی فوجی دستوں کی جانب سے علاقے کو خالی کرنے کے لیے ایک منظم منصوبے پر عمل کرنے کا خدشہ ہے۔اسرائیل نے حالیہ ہفتوں میں شمالی غزہ میں فوجی کارروائیاں تیز کی ہیں جس سے عالمی سطح پر یہ خدشات پیدا ہوئے ہیں کہ یہ اقدام اسرائیل کی جانب سے شمالی غزہ کے مکینوں کو زبردستی بے گھر کرنے اور ان کے خلاف ’’ہتھیار ڈالنے یا بھوکے مرو‘‘ کی حکمت عملی پر عملدرآمد کا حصہ ہے ۔
عرب لیگ کونسل نے اسرائیل کے بڑے پیمانے پر حملے اور اس کے لئے امریکی حکومت کی مسلسل حمایت کی بھی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس سے جنگ سے تباہ حال غزہ کے مکینوں کی امداد کی اقوام متحدہ اور بین الاقوامی انسانی گروپوں کی کوششوں کو نقصان پہنچتا ہے۔ واضح رہے کہ غزہ میں ایک سال سے زیادہ عرصہ سے جاری اسرائیلی فوجی کارروائیوں کے نتیجہ میں 42 ہزار سے زیادہ فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جن میں بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔








