لوئر کوہستان پولیس کا مختلف مقامات پر سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن

138
Kohistan Lower Police
Kohistan Lower Police

لوئر کوہستان ۔ 29 جولائی (اے پی پی):لوئر کوہستان پولیس نے امن وامان کو برقرار رکھنے کے لئے سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کیا۔

لوئر کوہستان پولیس کے مطابق ایس ڈی پی او سرکل پٹن کی زیر نگرانی اے ایس آئی جاوید اقبال تھانہ پٹن نے پولیس نفری کے ہمراہ مجرمان اشتہاریوں، منشیات فروشوں کی گرفتاری اور غیر قانونی اسلحہ کی ریکوری کے لئے مختلف مقامات پر سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کیا اور اس دوران علاقہ مشران کے ساتھ ملاقات کرتے ہوئے ہدایت کہ علاقہ میں کسی بھی مشکوک/اجنبی شخص نظر آنے یا کسی بھی مشکوک سرگرمی کی صورت میں مقامی پولیس کو فوری اطلاع دیں۔ علاقہ مشران نے پولیس کے ساتھ ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔