لی زی جیا آسٹریلین اوپن بیڈ منٹن ٹورنامنٹ مینز سنگلز سیمی فائنل میں پہنچ گئے

139
Badminton tournament

سڈنی۔14جون (اے پی پی):ملائیشیا کے بیڈمنٹن کھلاڑی اور ایونٹ کے تھرڈ سیڈڈ لی زی جیا آسٹریلین اوپن بیڈ منٹن ٹورنامنٹ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کے سیمی فائنل رائونڈ میں داخل ہوگئے ۔

26 سالہ ملائیشیا کے کھلاڑی لی زی جیا مینز سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میچ میں جاپانی حریف بیڈ منٹن کھلاڑی کینتا نشیموتو کو شکست دے کر ٹاپ فور رائونڈ میں پہنچ گئے ۔

سٹیٹ سپورٹس سینٹر، سڈنی میں سپر 500بیڈ منٹن ٹورنامنٹ کے کانٹے دار مقابلے آسٹریلیا میں جاری ہیں۔ مردوں کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل میچ میں ملائیشیا کے بیڈمنٹن کھلاڑی اور ایونٹ کے تھرڈ سیڈڈ لی زی جیا نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے جاپانی حریف بیڈ منٹن کھلاڑی کینتا نشیموتو ک1-2 سیٹس سے شکست دی اور ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا ۔

26 سالہ ملائیشیا کے کھلاڑی لی زی جیا کی فتح کا سکور 21-16، 12-21 اور 12-21 تھا۔فاتح کھلاڑی لی زی جیا کا ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں مقابلہ حریف چائینز تائپے کے کھلاڑی لی چیا ہاؤ سے ہوگا۔