لیبیا کے ساحل سے 480 غیر قانونی تارکین وطن کو بچالیا گیا

166
Illegal immigrants
Illegal immigrants

طرابلس ۔2اپریل (اے پی پی):لیبیا کے ساحل سے 480 غیر قانونی تارکین وطن کو بچا لیا گیا۔ شنہوا کے مطابق انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن (آئی اوایم ) نے کہا ہے کہ گزشتہ ہفتے لیبیا کے ساحل سے 480 تارکین وطن کو بچا لیا گیا ۔ آئی او ایم نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سے 30 مارچ تک 480 غیر قانونی تارکین وطن کولیبیا واپس بھیج دیا گیا۔ بچائے گئے تارکین وطن میں 26 خواتین اور 5بچے شامل ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ تارکین وطن کی دو لاشیں نکال لی گئی ہیں۔ رواں سال میں اب تک کل 3,791 تارکین وطن کو بچایا جا چکا ہے، جب کہ 120 ہلاک اور 253 دیگر لیبیا کے ساحل سے لاپتہ ہو گئے ہیں۔ واضح رہے بہت سے غیر دستاویزی تارکینِ وطن، جن میں زیادہ تر افریقہ سے ہیں، لیبیا سے بحیرہ روم کو عبور کرتے ہوئے یورپی ساحلوں تک جانے کا انتخاب کرتے ہیں، جو 2011 سے سابق رہنما معمر قذافی کا تختہ الٹنے کے بعد سے افراتفری کا شکار ہے۔لیبیا کے وزیر داخلہ عماد الطرابلسی نے حال ہی میں انکشاف کیا ہے کہ وزارت ایک سال کے اندر 20,000 سے زیادہ غیر قانونی تارکین وطن کو وطن واپس بھیجنے کا ارادہ رکھتی ہے۔