لیسکو کا بجلی چوروں کے خلاف آپریشن ،ٹیوب ویل سمیت نادہندگان کے کنکشن منقطع

91
LESCO

لاہور۔9اکتوبر (اے پی پی):لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی لیسکو کے چیف ایگزیکٹو انجینئرشاہد حیدر کی ہدایت کے مطابق لیسکو ریجن میں بجلی چوروں کے ساتھ ساتھ نادہندگان کے خلاف آپریشن جاری ہے۔

لیسکو ترجمان کے مطابق ایس ڈی او راجہ جنگ مزمل حسین شاہدنے اپنے سٹاف کے ہمراہ مختلف علاقوں میں نادہندگان کیخلاف آپریشن کیا۔

دوران آپریشن ٹیوب ویل کنکشن، ایک لاکھ اور اس سے زائد کی رقم کے نا دہند گان کے کنکشن منقطع کئے۔ دوران آپریشن ایس ڈی او راجہ جنگ مزمل حسین شاہد نے 5ٹرانسفارمرز اور5ایل ٹی/ایچ ٹی جمپر بھی اتارے جو کہ لاکھوں روپے کے نادہندگان تھے۔

چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر نے کہا ہے کہ کوئی فرق کئے بغیر نادہندگان سے ریکوری کے عمل کو یقینی بنائیں کسی بھی نادہندگان کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔