33.2 C
Islamabad
منگل, اپریل 22, 2025
ہومشوبزمعروف ادیبہ ہاجرہ مسرور کی برسی اتوار کوعقیدت واحترام کے ساتھ منائی...

معروف ادیبہ ہاجرہ مسرور کی برسی اتوار کوعقیدت واحترام کے ساتھ منائی گئی

- Advertisement -

اسلام آباد۔15ستمبر (اے پی پی):اردو ادب کی نامور ادیبہ ہاجرہ مسرور کی 12ویں برسی اتوار کوعقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی۔ہاجرہ مسرور کی تخلیقات کے مجموعے بڑے پیمانے پر شائع ہوئے ہیں ۔انہوں نے 1965 کی پاکستانی فلم ’آخری اسٹیشن‘ کا اسکرپٹ بھی لکھا۔

ہاجرہ مسرور نے مختصر کہانیوں کی کئی کتابیں بھی لکھیں جن میں انہوں نے خواتین کے سماجی، سیاسی، قانونی اور معاشی حقوق کا مسئلہ اٹھایا ۔ 1995 میں انہیں بہترین مصنف کیلئے پرائیڈ آف پرفارمنس سے نوازا گیا جبکہ ہاجرہ مسرور کو عالمی فروغ اردو ادب ایوارڈ سمیت کئی ایوارڈز ملے۔ہاجرہ مسرور 15 ستمبر 2012 کو کراچی میں انتقال کر گئیں۔

- Advertisement -

ہاجرہ مسرور کی برسی کے موقع پر مختلف علمی و ادبی حلقوں کی جانب سے منعقدہ تقریبات میں ان کی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا گیا۔ہاجرہ مسرور 17 جنوری 1930 کو لکھنؤ میں پیدا ہوئیں اور تقسیم کے بعد پاکستان منتقل ہو گئی تھیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=503295

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں