33.8 C
Islamabad
بدھ, اپریل 23, 2025
ہومشوبزمعروف کامیڈین اداکار طارق ٹیڈی کی برسی 19نومبرکو منائی جائے گی

معروف کامیڈین اداکار طارق ٹیڈی کی برسی 19نومبرکو منائی جائے گی

- Advertisement -

اسلام آباد۔18نومبر (اے پی پی):پاکستان کے فلم اور تھیٹر کے معروف کامیڈین اداکار طارق ٹیڈی کی برسی 19نومبرکو منائی جائے گی۔معروف اداکارطارق ٹیڈی فیصل آباد میں 1976 میں پیدا ہوئے اور انہوں نے کم عمری میں ہی اپنے آبائی شہر سےسٹیج اداکاری کا آغاز کیا۔فیصل آباد میں اپنے جوہر دکھانے کے بعد وہ لاہور منتقل ہوگئے۔

انہوں نے درجنوں مزاحیہ تھیٹر ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ۔طارق ٹیڈی نے ایک درجن سے زائد پنجابی فلموں سمیت چند اردو فلموں میں بھی اداکاری کی ۔

- Advertisement -

انہوں نے ٹیلی ویژن اور ریڈیو کے ڈراموں میں بھی اداکاری کی۔اداکار طارق ٹیڈی جگر اور سانس کی بیماری کے باعث 19نومبر2022 کوخالق حقیقی سے جا ملے۔طارق ٹیڈی کی برسی کے موقع پر شوبز انڈسٹری کے زیر اہتمام مختلف تقریبات میں ان کی خدمات کے اعتراف میں انہیں خراج عقیدت پیش کیا جائے گا ۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=526187

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں