فیصل آباد۔ 18 نومبر (اے پی پی):پاکستان کسان بورڈ نے زرعی مصنوعات تیار کرنے والے فیکٹری مالکان اور ڈیلرز کے لامحدودمنافع کو کنٹرول کرنے کیلئے اقدامات کی اپیل کی ہے۔ بورڈنے کہاہے کہ زمینداروں، کاشتکاروں،کسانوں کو اضافی مالی بوجھ سے نجات دلانے کیلئے کسان تنظیموں اور حکومتی اداروں کی مشاورت سے مناسب منافع رکھ کر قیمتوں کا تعین کیاجائے اور مارکیٹ میں ان اشیا خصوصی طور پرکھادوں، بیجوں، زرعی ادویات، …
فیصل آباد،کسان بورڈ کی زرعی مصنوعات تیار کرنےوالے فیکٹری مالکان اور ڈیلرز کے لامحدودمنافع کو کنٹرول کرنےکےلئے اقدامات کی اپیل

مزید خبریں
فیصل آباد۔ 18 نومبر (اے پی پی):پاکستان کسان بورڈ نے زرعی مصنوعات تیار کرنے والے فیکٹری مالکان اور ڈیلرز کے لامحدودمنافع کو کنٹرول کرنے کیلئے اقدامات کی اپیل کی ہے۔
بورڈنے کہاہے کہ زمینداروں، کاشتکاروں،کسانوں کو اضافی مالی بوجھ سے نجات دلانے کیلئے کسان تنظیموں اور حکومتی اداروں کی مشاورت سے مناسب منافع رکھ کر قیمتوں کا تعین کیاجائے اور مارکیٹ میں ان اشیا خصوصی طور پرکھادوں، بیجوں، زرعی ادویات، سپرے مشینوں اور زرعی آلات کی کنٹرول ریٹ پر فراہمی بھی یقینی بنائی جائے تاکہ زراعت کی ترقی کیلئے بہتر اقدامات ممکن ہو سکیں۔
پاکستان کسان بورڈ کے مرکزی رہنما میاں ریحان الحق نے کہاکہ کاشتکاروں کو زرعی ٹیوب ویلوں، کھاد، بیج، زرعی ادویات، ٹریکٹر اور زرعی آلات سمیت دیگر زرعی مداخل پر الگ الگ ٹیکس ادا کرنا پڑرہاہے جو کاشتکاروں اور کسانوں پر مالی بوجھ کے مترادف ہے لہٰذا انہیں خصوصی ریلیف کی فراہمی بھی ضروری ہے۔انہوں نے توقع ظاہر کی کہ حکومت شعبہ زراعت کی ترقی کیلئے فوری اقدامات کرے گی۔








