اسلام آباد۔27جنوری (اے پی پی):ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 25 اموات ہوئیں جن میں سےوینٹیلیٹر پر موجود 10 مریض جاں بحق ہوئے۔ملک بھر میں سب سے زیادہ اموات سندھ کےبعد پنجاب میں ریکارڈ کی گئیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی طرف سے جاری اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ
24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 7 ہزار 539 افراد کے کووڈ۔ 19 ٹیسٹ مثبت آئے۔ملک کے 4 بڑے شہروں میں وینٹیلیٹرز پر کووڈ۔ 19 کے مریضوں کے تناسب کے لحاظ سے پشاور میں 11 فیصد،اسلام آباد میں 21 فیصد،لاہور میں 9 فیصد اور فیصل آباد میں 8 فیصد مریض ہیں۔
اسی طرح سے ملک کے چار بڑے شہروں میں آکسیجن کی سہولیات والے بستروں پر کورونا وائرس کے مثبت کیسز کے تناسب کے لحاظ سے پشاور میں 14 فیصد،کراچی میں 20 فیصد،لاہور میں 20 فیصد اور اسلام آباد میں 24 فیصد مریض ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ۔19 کے 63 ہزار 272 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے سندھ میں 14 ہزار 619، پنجاب میں 26 ہزار 242، خیبرپختونخوا میں 11 ہزار 119،اسلام آباد میں 7 ہزار 665، بلوچستان میں 822،گلگت بلتستان میں 431 ٹیسٹ، آزاد کشمیر میں 2 ہزار 374 ٹیسٹ شامل ہیں۔
اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 12 لاکھ 72 ہزار 871 ہو چکی ہے۔ بلوچستان،آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں کووڈ۔19 کا کوئی بھی مریض اس وقت وینٹیلیٹر پر نہیں ہے جبکہ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے لیے مختص وینٹیلیٹرز پر 94 مریض ہیں۔
ملک بھر میں کووڈ۔19 کے ایکٹو کیسز کی تعداد 91 ہزار 584 ہے۔ ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 13 لاکھ 93 ہزار 887 ہے جن میں سے آزاد کشمیر میں 36 ہزار 82، بلوچستان میں 34 ہزار 131، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 557، اسلام آباد میں 1 لاکھ 22 ہزار 98، خیبر پختونخوا میں 1 لاکھ 87 ہزار 983،پنجاب میں 4 لاکھ 69 ہزار 540 اور سندھ میں 5 لاکھ 33 ہزار 496 مریض ہیں۔
ملک بھر میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 29 ہزار 162 ہو چکی ہے۔جن میں سے سندھ میں 7 ہزار 765 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 12 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے، پنجاب میں 13 ہزار 126 جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 7 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،خیبر پختونخوا میں 5 ہزار 986 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 6 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،اسلام آباد میں کل 979 اموات،بلوچستان میں کل 367 اموات، گلگت بلتستان میں 187 اموات، آزاد کشمیر میں اس وائرس سے 752 اموات ہو چکی ہیں۔
اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 کے 2 کروڑ 47 لاکھ 54 ہزار 277 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ملک بھر میں کووڈ۔19 کے علاج کیلئے مختص 640 ہسپتالوں میں 1 ہزار 395 مریض زیر علاج ہیں۔\932