ملک بھر میں والدین کا عالمی دن یکم جون کو منایا جائے گا

91

سیالکوٹ۔27مئی (اے پی پی):سیالکوٹ سمیت پاکستان بھر میں والدین کا عالمی دن یکم جون کو منایا جائیگا۔ اس دن کے منانے کا مقصد بچوں کی بہتر تربیت میں والدین کے کردار کو اجاگر کرنا ہے ۔

اس دن کے حوالہ سے ملک بھر میں سماجی و فلاحی تنظیموں کی جانب سے مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جائیگا اور والدین کے کردار کے حوالہ سے آگاہی فراہم کی جائیگی۔