ملک میں یوریااور ڈی اے پی کی کھپت میں جاری کیلنڈر سال کے پہلے 4 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر اضافہ

121
ملک میں یوریا اور ڈی اے پی کی کھپت میں جنوری کے دوران کمی ریکارڈ

اسلام آباد۔10مئی (اے پی پی):ملک میں یوریااور ڈی اے پی کی کھپت میں جاری کیلنڈر سال کے پہلے 4 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر اضافہ ریکارڈکیا گیا ۔ ایف ڈی سی پی اور انڈسٹری کے اعدادوشمار کے مطابق کیلنڈر سال کے پہلے 4 ماہ میں ملک میں 2155000 ٹن یوریا کی کھپت ریکارڈکی گئی جو گزشتہ سا ل کی اسی مدت کے مقابلہ میں 6 فیصد زیادہ ہے۔

گزشتہ سال کی اسی مدت میں ملک میں 2032000 ٹن یوریا کی کھپت ریکارڈکی گئی تھی۔ اپریل میں 328000 یوریا کی کھپت دیکھنے میں آئی جو گزشتہ سا ل اپریل کے 408000 ٹن کے مقابلہ میں 20 فیصد کم ہے۔ مارچ کے مقابلہ میں اپریل میں یوریا کی کھپت میں ماہانہ بنیادوں پر 51 فیصد کی کمی ہوئی ۔ مارچ میں 671000 ٹن یوریا کی کھپت ریکارڈکی گئی ۔

اعدادوشمار کے مطابق کیلنڈر سال کےپہلے 4 ماہ میں ملک میں 381000 ٹن ڈی اے پی کی کھپت ریکارڈکی گئی جو گزشتہ سال کی اسی مدت کےمقابلہ میں 29فیصد زیادہ ہے ۔ گزشتہ سال کی اسی مدت میں ملک میں 295000 ٹن ڈی اے پی کی کھپت ریکارڈکی گئی ۔ اپریل میں 92000 ٹن ڈی اےپی کی کھپت دیکھنے میں آئی جو گزشتہ سال اپریل کے 51000 ٹن کے مقابلہ میں 82 فیصد زیادہ ہے۔ مارچ کے مقابلہ میں اپریل میں ڈی اے پی کی کھپت ماہانہ بنیادوں پر 13 فیصد کی کمی ہوئی ۔ مارچ میں 107000 ٹن ڈی اے پی کی کھپت ریکارڈکی گئی تھی۔