منشیات فروش گرفتار،بھاری مقدار میں منشیات برآمد

160
پولیس تھانہ ستگھرہ نے 12 کلو چرس برآمد کر لی ،سی سی ڈی نے موٹر سائیکل لفٹر گینگ کا ایک ملزم گرفتار کر لیا، 6 موٹرسائیکلیں برآمد

مظفرگڑھ۔ 30 نومبر (اے پی پی):تھانہ دائرہ دین پناہ پولیس نے منشیات فروش کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں چرس برآمد کرلی۔

پولیس زرائع کے مطابق کوٹ ادو پولیس کی منشیات کے خلاف جاری مہم کے دوران تھانہ دائرہ دین پناہ کی پولیس نے بدنام زمانہ منشیات فروش امجد پٹھان سے 2 کلو 400 گرام چرس برآمد کرلی۔ ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔