موبائل فون کی درآمدات میں دو ماہ کے دوران 39.57 فیصد اضافہ

65
ادارہ برائے شماریات

اسلام آباد ۔ 05 اکتوبر (اے پی پی) رواں مالی سال کے ابتدائی دومہینوں میں ملک میں موبائل فون کی درآمدات میں گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 39.57 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ادارہ شماریات پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی اوراگست 2017ءمیں موبائل فون کی درآمدات کا حجم 129.392 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جبکہ مالی سال 2016-17ءمیں 92.707 ملین ڈالر کی درآمدات ریکارڈ کی گئی تھی۔سالانہ بنیادوں پر اگست کے مہینے موبائل فون کی درآمدات کا حجم 60.822 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جبکہ گزشتہ سال اگست میں یہ درآمدات کا حجم 46.5 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا یوں اضافہ کی شرح 30.8 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ اعداد وشمار کے مطابق اس عرصہ کے دوران ٹیلی کام سیکٹر کی درآمدات کے حجم میں مجموعی طور پر 35.3 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔