- Advertisement -
اسلام آباد ۔ 25 مئی (اے پی پی) مکئی کے ہائبرڈ بیجوں کی مدد سے زرعی شعبہ کی آمدنی میں100 ارب روپے کا اضافہ کیا جاسکتا ہے۔ زائد پیداوار کے حامل اور جراثیم سے پاک ہائبرڈ بیجوں کی حکومتی منظوری سے زرعی شعبہ میں کی جانے والی سرمایہ کاری میں کئی گنا اضافہ ہوگا جبکہ اس سے بیجوں کے کاروبار سے وابستہ مقامی اور بین الاقوامی کمپنیوں کے اعتماد میں اضافہ بھی ہوگا۔ کراپ لائف پاکستان کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد افضل نے کہا ہے کہ ہائبرڈ بیچوں کے استعمال کی اجازت کا فیصلہ قابل تحسین ہے جس سے زرعی شعبہ کی ترقی اورغذائی خود کفالت کے حصول کے حکومتی عزم کی عکاسی ہوتی ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=6253
- Advertisement -