میکسیکو سٹی۔7نومبر (اے پی پی):میکسیکو کے علاقے چلکو کے قریب ایک ہائی وے پر متعدد گاڑیا ں آپس میں ٹکرانے سے 19 افراد ہلاک اور3 زخمی ہو گئے۔
چینی خبررساں ادارے نے میکسیکو کی فیڈرل روڈز اینڈ برجز اینڈ ریلیٹڈ سروسز کے ترجمان کے حوالے سے بتایا کہ یہ حادثہ گزشتہ روز اس وقت پیش آیا جب ایک کارگو ٹرک بریک کی خرابی کا شکار ہوکر ہائی وے کے ٹول بوتھ کو کراس کر کے دیگر6 گاڑیوں سے ٹکرا گیا جس سے کئی گاڑیوں کو آگ لگ گئی ۔انہوں نے کہا کہ حادثے میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔