نئے امیر کا انتخاب 31 مارچ کو کرانے کا فیصلہ،اپریل میں نئے امیر کا اعلان ہوگا ،ترجمان جماعت اسلامی

122

لاہور۔14فروری (اے پی پی):جماعت اسلامی کے نئے امیر کا انتخاب 31 مارچ کو کرانے کا فیصلہ، سراج الحق ، لیاقت بلوچ اور حافظ نعیم الرحمن کے نام پیش کر دیے گئے ۔ترجمان جماعت اسلامی قیصر شریف کے مطابق امیر جماعت کا انتخاب ہر5سال بعد دستور کے مطابق ہوتا ہے۔ صدر انتخابی کمیشن جماعت اسلامی پاکستان راشد نسیم نے امیر جماعت کے انتخاب کے پہلے مرحلے میں اراکین جماعت کی راہنمائی کے لیے3ناموں کا اعلان کردیا ہے جن میں سراج الحق،لیاقت بلوچ اورحافظ نعیم الرحمان کے نام شامل ہیں

تاہم اراکین جماعت اسلامی ان 3 کے علاوہ بھی کسی رکن کو امیر جماعت کے منصب کے لیے اپنی رائے دے سکتے ہیں۔امیر جماعت کے انتخاب کے تمام مراحل 31 مارچ2024 تک مکمل کرلئے جائیں گے جبکہ اگلے ماہ اپریل میں نئے امیر جماعت اسلامی کااعلان ہو گا۔جماعت اسلامی پاکستان کا الیکشن کمیشن صدر راشد نسیم جبکہ دیگر ارکان بلال قدرت بٹ،سردار ظفر حسین،ڈاکٹر عطا الرحمن اور انجینئیراخلاق احمد پر مشتمل ہے ۔واضح رہے کہ امیر جماعت اسلامی سراج الحق اپنی دوسری مدت امارت مکمل کررہے تھے کہ الیکشن میں ناکامی پرمستعفی ہو گئے۔