پاک افغان تجارت، رستے سے روکاوٹیں دور کرنا ہونگی، عون علی سید

پشاور۔ 14 فروری (اے پی پی):فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری خیبرپختونخوا ریجن اور خیبر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے پاک افغان دو طرفہ تجارت کے فروغ کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے، عون علی سید نے کہا کہ ہمسائیہ ممالک کے ساتھ تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ معیشت کے استحکام اور تعلقات کی مضبوطی کا ضامن ہے۔ ان خیالات کا اظہار …

پشاور۔ 14 فروری (اے پی پی):فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری خیبرپختونخوا ریجن اور خیبر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے پاک افغان دو طرفہ تجارت کے فروغ کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے، عون علی سید نے کہا کہ ہمسائیہ ممالک کے ساتھ تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ معیشت کے استحکام اور تعلقات کی مضبوطی کا ضامن ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس پشاور میں خیبر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے عہدیداروں سے ملاقات کے دوران کیا۔ ملاقات میں کے سی سی آئی کے صدر جواد حسین کاظمی ، نائب صدر ظہیر اللہ شنواری اور ممبر سید علی حماد کاظمی شریک تھے۔

کے سی سی آئی کے عہدیداروں نے نو منتخب نائب صدر عون علی سید کو کامیابی پر مبارکباد پیش کی اور امید کا اظہار کیا کہ انکی قیادت میں خیبرپختونخوا کی بزنس کمیونٹی کے مسائل کے حل کے لیے راہ ہموار کی جائیگی۔ وفد نے پاک افغان دو طرفہ تعلقات کی مضبوطی بارے تجاویز پیش کیں۔ ملک کی موجودہ معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے عون علی سید کا کہنا تھا کہ حالات کا تقاضا ہے کہ کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دیتے ہوئے بزنس کمیونٹی کے مسائل کو حل کرنے کے لیے عملی اقدامات پر پیش رفت کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان دونوں ہمسائیہ برادر اسلامی ممالک ہیں اور دونوں ایک دوسرے کے لیے لازم و ملزوم ہیں ، اس لیے آنے والی حکومتوں سے مل کر کوشش کی جائیگی کہ ان ممالک کے آپسی تجارتی تعلقات کو استوار کرکے دونوں کے لیے تجارت کے رستے ہموار کیے جا سکیں۔

مزید خبریں