اسلام آباد۔16جون (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے مصر کے وزیر خارجہ بدر عبدلطیٰ سے ٹیلیفون پر گفتگو کی۔ پیر کو ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دونوں رہنمائوں نے ایران کے خلاف اسرائیل کی بلا جواز جارحیت کے تناظر میں بگڑتی ہوئی علاقائی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے خطے اور اس سے باہر امن و استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔