والدین بچوں کو حفاظتی ٹیکوں کی توسیعی پروگرام کا کورس ضرور مکمل کروائیں ،ڈاکٹررشید اچکزئی

77
Anti-polio campaign
Anti-polio campaign

کوئٹہ۔ 17 فروری (اے پی پی):کوئٹہ، پولیو مہم اور حفاظتی ٹیکوں کا توسیعی پروگرام کے حوالے سے عوام میں شعور و آگاہی اجاگر کرنے کے لیے چمن پریس کلب میں پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ پریس کانفرنس ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر رشید اچکزئی پولیو آفیسرز ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر چمن ڈاکٹر اسد صافی، ڈسٹرکٹ کمیونیکیشن آفیسر اشرف خان ودیگر افسران نے پولیو وائرس کی خاتمے اور حفاظتی ٹیکوں کے توسیعی پروگرام میں شامل 12 موذی امراض کے خاتمے کے لیے پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا

اس حوالے سے عوام میں آگاہی پیدا کرنے کے لئے انجیکٹر مشین کے ذریعے بچوں کو ویکسین دینے کے طریقے سمجھائے گئے اور مختلف ویکسین کی افادیت اور اہمیت سمجھانے کیلئے پریس کلب چمن میں پریس کانفرنس کے دوران عوام کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ چمن کے تمام عوام والدین اور سرپرست اپنے بچوں کو حفاظتی ٹیکوں کی توسیعی پروگرام کا کورس ضرور مکمل کروائیں اور اس حوالے سےکسی قسم کی غلط فہمی کا شکار نہیں ہوں کیونکہ حکومت اپنے ہی عوام اور بچوں کا کسی بھی قیمت پر نقصان نہیں چاہتا اور ہم اپنے بچوں کی مستقبل کو محفوظ بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہے اور اقدامات اٹھا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کیونکہ غذائی اجناس میں کھاد و دیگر ادویات استعمال کیے جاتے ہیں اور موسمیاتی تبدیلیاں بھی ہمارے ماحول پر اثر انداز ہو رہی ہیں جس کی وجہ سے ان بیماریوں کی روک تھام کو یقینی بنانے کیلئے محکمہ صحت بلوچستان اور ڈونرز خاطر خواہ اقدامات اٹھا رہے ہیں لہذا تمام والدین اور سرپرست اپنے بچوں کی مستقبل کو محفوظ رکھنے کی خاطر حفاظتی ٹیکوں کی توسیعی پروگرام کے کورسز اپنے قریبی بی ایچ یوز اور ہسپتالوں اور دیگر صحت کے مراکز میں مکمل کروائیں تاکہ ہمارے بچے صحت مند زندگی گزار سکیں۔