وزیر اعظم آج اسلام آباد جرنلسٹ سیفٹی فورم کے تحت یو این پلان آف ایکشن کے موضوع پر منعقدہ تقریب میں مہمان خصوصی ہوں گے

92

اسلام آباد۔6دسمبر (اے پی پی): وزیر اعظم محمد شہباز شریف آج (منگل کو)اسلام آباد جرنلسٹ سیفٹی فورم کے تحت اقوام متحدہ کے دس سالہ پلان آف ایکشن کے موضوع پر منعقدہ تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔

وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم اس موقع پر تقریب سے خطاب کریں گے۔