وزیر اعظم شہباز شریف نے بلوچستان سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان کی متاثر کن کہانی کی ویڈیو شیئر کر دی

محمد شہباز شریف

اسلام آباد۔24مارچ (اے پی پی):وزیر اعظم شہباز شریف نے بلوچستان سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان کی متاثر کن کہانی کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا ہےکہ یہ پاکستان کا اثاثہ ہیں۔جمعہ کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ اس نوجوان نے اپنے حالات کو اپنی کاروباری صلاحیتوں میں کمی کا موجب نہیں بننے دیا۔

انہوں نے کہا کہ بلوچی دستکاری کے ایک سٹارٹ اپ کا آغاز کرتے ہوئےاس نوجوان نے دکھایا ہے کہ ہمارے نوجوان کتنے باصلاحیت ہیں۔ یہ فن سے محبت کرنے والوں کے لئے ایک دعوت اورپاکستان کے لئے ایک قابل فخر اثاثہ ہے۔