وزیر اعلیٰ مریم نواز چھٹی والے دن بھی چھٹی نہیں کرتیں اس لیے انتظامیہ، میڈیا اور ہم سب کو کام کرنا پڑتا ہے ،پہلی دفعہ لاہور کی سڑکوں کو عرق گلاب اور فنائل سے دھویا گیا،وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری

176
Uzmi Bukhari
محمد نواز شریف ملک و قوم کی بات کرنے والے لیڈر ہیں ۔عظمی بخاری

لاہور۔19جون (اے پی پی):صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب میں وزیر اعلیٰ مریم نواز چھٹی والے دن بھی چھٹی نہیں کرتیں اس لیے انتظامیہ، میڈیا اور ہم سب کو کام کرنا پڑتا ہے،چند ایک تکلیف دہ حادثات اور آگ لگنے کے واقعات ہوئے ہیں سب کے ساتھ اظہارِ تعزیت کرتی ہوں، روایت ہے پنجاب میں عید پر محمد شہباز شریف نے ایک ٹرینڈ سیٹ کیا تھا کہ ان کے دور میں ایک دو گھنٹے میں شہر کو صاف کر دیاجاتا تھا۔ان خیالات کااظہار انہوں نے یہاں بدھ کے روز ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز کے آفس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ اب مریم نواز نے گولڈ سٹینڈرڈ کو ڈائمنڈ سٹینڈرڈ میں سیٹ کیا ہے،عید سے قبل ویسٹ مینجمنٹ کی جانب سے گھر گھر بیگ ڈلیور کیے گئے،گھروں سے اور گھروں کے باہر سے آلائشیں جمع کی گئیں، پہلی دفعہ لاہور کی سڑکوں کو عرق گلاب اور فنائل سے دھویا گیا۔انہوں نے کہا کہ ہمارے وزیر اور سیکرٹری سمیت تمام عملہ خراج تحسین کے مستحق ہیں، آج جو ان کی پرفارمنس پر سٹینڈرڈ سیٹ کیا ہے کسی بھی صوبے کے لئے کرنا مشکل ہو گا۔ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب خود تمام چیزوں کو مانیٹر کر رہیں تھیں، سیف سٹی کے کیمروں کے ذریعے بھی مانیٹرنگ کی گئی،ویسٹ مینجمنٹ کے کسی بھی اہلکار کو اکیلا نہیں چھوڑا گیا ،ان کے لئے کھانا اور عیدی موقع پر پہنچائی گئی۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پنجاب میں ٹوٹل 18 لاکھ 17 ہزار جانور موجود تھے،گزشتہ روز تک 1لاکھ 41 ہزار ٹن الائشیں اٹھائی گئی ہیں جس کے لئے 11 ہزار سے زائد گاڑیاں اور ہیوی مشنری استعمال کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ نے سکیورٹی پلان مرتب کیا اور اس پر عمل بھی کیا گیا، کوڑاٹھا نے کےلئے نقل اور تھوڑی سے محنت کی جاتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بیرسٹر سیف کا پورا فوکس مریم نواز کی طرف ہے،میں ان سے کہتی ہوں کہ وہ لاہور آ جائیں آپ کو بتاتے ہیں کہ کوڑا کیسے اٹھاتے ہیں اور قانون پر عمل درآمد کیسے کروایا جاتا ہے۔

ایک صحافی کے ساتھ بھی واقع پیش آیا ہے اس کی بھرپور مزمت کرتی ہوں،ان کی قبضہ کرنے اور دہشت گردی کرنے کی عادت نہیں جا رہی۔ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ نے ٹرانسپورٹ کے حوالے سے ہدایات جاری کی تھیں،کے پی کے کے وزیر اعلیٰ کو گند اور تعفن میں رہنے کی عادت ہو گئی ہےلیکن انہیں کے پی کے کی عوام کےلئے صفائی کروانی چاہیے۔