لاہور۔14اگست (اے پی پی):وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پنجاب اسمبلی کی پریس گیلری کے صدر و سینئر صحافی اخلاق احمد باجوہ کے انتقال پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے۔بدھ کے روز جاری اپنے تعزیتی بیان میں وزیر اعلیٰ نے سوگوار خاندان سے اظہارتعزیت وہمدردی کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کی مغفرت فرمائے اور اہلخانہ کو صبر جمیل عطا کرے۔