وزیراعظم شہباز شریف سے رکن قومی اسمبلی اسلم بھوتانی کی ملاقات، حلقے میں جاری ترقیاتی منصوبوں سے آگاہ کیا

اسلام آباد۔29مارچ (اے پی پی): وزیراعظم محمد شہباز شریف سے رکن قومی اسمبلی اسلم بھوتانی نے ملاقات کی۔ اسلم بھوتانی نے وزیراعظم کو اپنے حلقے گوادر ،لسبیلہ میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور عوام کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔

بدھ کووزیر اعظم آفس میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے حلقے کے تمام مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ بلوچستان بالخصوص گوادر کی ترقی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے،گوادر چین پاکستان اقتصادی راہ داری کے حوالے سے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال پر بات چیت کی گئی۔