وزیراعظم عمران خان کی کوئٹہ دھماکے کی شدید مذمت، واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی

100

اسلام آباد ۔ 12 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کوئٹہ دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ وزیراعظم نے واقعہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ انہوں نے زخمیوں کو بہترین طبی امداد کی فراہمی کی ہدایت بھی کی۔