وزیراعظم محمد شہباز شریف کا سابق چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل یسطور الحق ملک کی وفات پر افسوس کا اظہار

162
Prime Minister Shahbaz Sharif
Prime Minister Shahbaz Sharif

اسلام آباد۔4دسمبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سابق چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل یسطور الحق ملک کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ بدھ کو پی ایم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے مرحوم کے لیے دعائے مغفرت کی۔ وزیراعظم نے مرحوم کے اہل خانہ کے لیے صبر و استقامت کی دعا ۔ وزیراعظم نے کہا کہ ایڈمرل یسطور الحق ملک کی ملکی دفاع اور سلامتی کےلئے خدمات ناقابل فراموش ہیں۔