اسلام آباد۔4دسمبر (اے پی پی):قومی خواتین فٹ بال ٹیم سعودی عرب کے خلاف فیفا فرینڈلی میچ کھیلنے کے لئے دوحہ روانہ ہوگئی ۔بدھ کو پاکستان فٹ بال فیڈریشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان فیفا فرینڈلی فٹ بال میچ7 دسمبر کو دوحہ میں کھیلا جائے گاجس کے لئےقومی ویمنز ٹیم بدھ کی صبح نجی ایئرلائن کی پرواز سے کراچی سے دوحہ روانہ ہوگئی۔ …
قومی خواتین فٹ بال ٹیم سعودی عرب کے خلاف فیفا فرینڈلی میچ کے لئے دوحہ روانہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔4دسمبر (اے پی پی):قومی خواتین فٹ بال ٹیم سعودی عرب کے خلاف فیفا فرینڈلی میچ کھیلنے کے لئے دوحہ روانہ ہوگئی ۔بدھ کو پاکستان فٹ بال فیڈریشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان فیفا فرینڈلی فٹ بال میچ7 دسمبر کو دوحہ میں کھیلا جائے گاجس کے لئےقومی ویمنز ٹیم بدھ کی صبح نجی ایئرلائن کی پرواز سے کراچی سے دوحہ روانہ ہوگئی۔
پاکستان فٹ بال فیڈریشن نے 7 دسمبر کو دوحہ میں ہونے والے سعودی عرب کے خلاف فیفا دوستانہ میچ میں ہیڈ کوچ عدیل رزقی قومی ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ کھلاڑیوں میں گول کیپر نیشا اشرف، آرزو اور جینہ فاروقی، ڈیفینڈر ماریہ خان (کپتان)، سارہ خان، مشعل بھٹی، صوفیہ قریشی، مہرین گل، فاطمہ ناصر اور نزالیہ صدیقی، مڈفیلڈر سوہا ہیرانی، رامین فرید، آمنہ حنیف، ثنا مہدی اور عالیہ صادق، فارورڈ زحمینہ ملک، اسرا خان، نادیہ خان، انمول حرا اور ایمان مصطفی شامل ہیں۔








