وزیراعظم کا ترکیہ میں شدید بارشوں سے سیلابی صورتحال اور قیمتی جانی نقصان پراظہار افسوس

عمران نیازی 9 مئی کے المناک واقعات میں اپنے جرم سے توجہ ہٹانے کے لئے کسی بھی حد تک جا سکتا ہے ، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد۔16مارچ (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ترکیہ میں شدید بارشوں سے سیلابی صورتحال اور قیمتی جانی نقصان پردکھ اور افسوس اور ترکیہ کی حکومت اور عوام کے ساتھ یکجہتی کااظہار کیا ہے۔

جمعرات کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کےمطابق وزیراعظم نے کہا کہ ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کی حکومت اور عوام ترکیہ کی حکومت اور عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔ اس مشکل گھڑی میں ترکیہ کی ہرممکن مدد کریں گے ۔

وزیر اعظم نے سیلاب میں جاں بحق ہونے والوں کے خاندانوں سے ِ ہمدردی اور تعزیت کااظہار کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلی مقام اور اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔