وفاقی حکومت زلزلہ متاثرین کے ساتھ ہرممکن تعاون کرنے کے محترک کردار ادا کر رہی ہیں، اس ضمن میں بہت جلد ریلیف پیکیج کا اعلان کیا جائے گا ، ڈاکٹر ثانیہ نشتر

87

کوئٹہ۔9اکتوبر (اے پی پی):وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ و تخفیف غربت سینیٹر ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی خصوصی ہدایت پر زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں جانی و مالی نقصانات اور ریلیف کے کاموں کا جائزہ لینے کے لیے ہرنائی کا دورہ کر رہی ہیں، وفاقی حکومت زلزلہ متاثرین کے ساتھ ہرممکن تعاون کرنے کے محترک کردار ادا کر رہی ہیں اور اس ضمن میں بہت جلد ریلیف پیکیج کا اعلان کیا جائے گا ۔

یہ بات انھوں نے ہفتے کو ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کے ہمراہ زلزلے سے متاثرہ ضلع ہرنائی کے دورے کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر سینیٹر ثانیہ نشتر نے زلزلے سے ہونے والے نقصانات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت پاک فوج، بلوچستان حکومت اور بحالی کے کام میں مصروف اداروں کے ساتھ ملکر متاثرہ افراد کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے بھرپور تعاون کریگی۔

اور اس ضمن میں سیکورٹی فورسز کے جوانوں اور صوبائی حکومت کے ساتھ ملکر نقصانات کا جائزہ لینے کے لیے وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر ہرنائی آئے ہیں، وفاقی حکومت زلزلے سے شہید ہونے والے افراد کے غم میں برابر کی شریک ہیں، بعد ازاں کمشنر سبی ڈویژن بالاچ عزیز نے وزیراعظم کے معاون خصوصی کو ہرنائی، شاہرگ اور دیگر علاقوں میں زلزلے سے ہونے والے مالی و جانی نقصانات اور امدادی سرگرمیوں پر بریفنگ دیں۔