وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا سینئر صحافی ثناءاللہ کے بھائی کے انتقال پر اظہار تعزیت

161
وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کی باجوڑ میں جے یو آئی (ف) کے ورکرز کنونشن میں دھماکہ کی مذمت، قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر افسوس کا اظہار

اسلام آباد۔21جولائی (اے پی پی): وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے سینئر صحافی ثناءاللہ کے بھائی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

جمعہ کو اپنے تعزیتی بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات نے ثناءاللہ اور اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ غمزدہ خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔