وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد حسین چوہدری کاچیریٹی میچ کے موقع پر اظہار خیال

102
APP06-01 ISLAMABAD: December 01 – Federal Minister for Information and Broadcasting Chaudhry Fawad Hussain talks with media personnel after a match between PCB XI and Parliamentarian XI, during the Fund Raising Charity Cricket Match for Diamer Bhasha Dam orgenized by Ministry Information and Margalla Tennis Club at Shalimar Cricket Ground. APP photo by Saleem Rana

اسلام آباد ۔ یکم دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد حسین چوہدری نے کہا ہے کہ ملک کو پانی کے درپیش مسئلے کے حل کے لیے وزیراعظم، چیف جسٹس آف پاکستان اور چیف آف آرمی سٹاف سمیت تمام قیادت متحد ہے، ماحولیات موجودہ حکومت کی اولین ترجیحات میں سے ایک ہے۔ وہ ہفتہ کو یہاں شالیمار کرکٹ گرائونڈ میں ڈیم فنڈ کے لیے چیریٹی میچ کے اختتام پر بطور مہمان خصوصی اظہار خیال کر رہے تھے۔ اس موقع پر وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی اور ایونٹ کی آرگنائزر نگہت سعید نے بھی خطاب کیا۔ وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا کہ وفاقی وزراء اور اراکین کے ساتھ ساتھ پیپلزپارٹی کے سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر اور اپوزیشن سے تعلق رکھنے والے ڈپٹی میئر نے بھی فنڈ ریزنگ کے اس ایونٹ میں حصہ لیا۔ مارگلہ کے دامن میں خوبصورت موسم اور خوبصورت گرائونڈ میں خوبصورت میچ ہوا اور خوشی کی بات یہ ہے کہ پارلیمنٹیرینز کی ٹیم نے پی سی بی کو شکست دی۔ انہوں نے کہا کہ اس ایونٹ کا بنیادی مقصد عوام کو یہ پیغام دینا ہے کہ اس مقصد کے لیے ہم سب ایک ہیں۔